راولپنڈی ، تاجروں نے میٹروبس منصوبے میں تاخیر کیخلاف بھوک ہڑتال کیمپ لگانے کا اعلان کردیا،تاجروں کو تین سال کیلئے انکم ٹیکس پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل اور جی ایس ٹی ٹیکس معاف کیا جائے ،میٹروبس کی بجائے مری روڈ پر فوری کام مکمل کرکے ٹریفک بحال کی جائے، متاثر ین کو بلا سود آسان شرائط پر قرضے دینے چاہئیں،میٹروبس سٹاپ کے قریب ترین پارکنگ پلازہ بنایا جائے، 28مارچ کو کمیٹی چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا ، تاجر کنونشن کے دوران 5نکاتی مطالبات پیش

بدھ 25 مارچ 2015 21:03

راولپنڈی ، تاجروں نے میٹروبس منصوبے میں تاخیر کیخلاف بھوک ہڑتال کیمپ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) راولپنڈی کے تاجروں نے میٹروبس منصوبے میں تاخیر کے خلاف تاجر کنونشن کے دوران 5نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کمپ لگانے کا اعلان کردیا ہے ،راولپنڈی کے تاجروں کو تین سال کیلئے انکم ٹیکس پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل اور جی ایس ٹی ٹیکس معاف کیا جائے میٹروبس کی بجائے مری روڈ پر فوری کام مکمل کرکے ٹریفک بحال کی جائے متاثر ین کو بلا سود آسان شرائط پر قرضے دینے چاہئے ،میٹروبس سٹاپ کے قریب ترین پارکنگ پلازہ بنایا جائے 28مارچ کو کمیٹی چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ مطالبات راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ میں تاجر کنونشن کے دوران پیش کئے گئے کنونشن میں تاجر ایکشن کمیٹی سربراہ فہیم صدیقی تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عارف عباسی ،عوامی تحریک کے غلام علی خان ،جے یو پی کے علامہ حیدر علوی اور شہر کے مختلف تاجر نمائندوں کے شرکت کی جس میں نیلم بازار کے صدر ملک نواز، شفیع مارکیٹ کے شیخ شکیل احمد، گلشن پلازہ مری روڈ کے صدر چوہدری سراج الدین بوہڑ بازار کے شاہد عثمان عوامی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری آصف شہزاد مغل ،پیپلز ٹریڈ سیل کے صدر طارق وحید بٹ ،چوہدری ذوالقرنین صدر آئی ایس ایف اور تاجر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فہیم صدیقی ،پرویز اقبال پراچہ ،حماد قریشی ،راجہ قیصر کیانی ،شاہد مغل ،اشفاق الحسن ،امجد علی خان ،ناصر فراز ،اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی چیئرمین انجمن تاجران مری روڈحاجی شیر زمان ،موتی محل پلازہ مری روڈ کے صدر شیخ سلیم نے شرکت کی تاجروں کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے میٹروبس منصوبے کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں لیکن حکمرانوں کو راولپنڈی کے تاجروں کے نقصان کاکوئی احساس نہیں ہے راولپنڈی میں چند نام نہاد تاجر رہنما (ن) لیگ کی بی ٹیم کے طور پر تاجر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں تاجروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مری روڈ پر جاری میٹروبس منصوبے پر تعمیراتی کام کے باعث اب تک تاجروں کو لاکھوں روپے کانقصان ہوچکاہے اور منصوبے پر تعمیراتی کام میں بار بار تاخیر کے باعث تاجروں کومزید نقصان ہورہا ہے جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ میٹروبس منصوبے کی انتظامیہ کی نااہلی اور سستی کے باعث تاجروں کے گھروں فاقوں تک کی نوبت آن پہنچی ہے ،کنونشن کے دوران تاجروں نے 5نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان بھی کیا ہے تاجروں کے مطالبات میں میٹروبس منصوبے کی جگہ مری روڈ پر تعمیراتی کام فوری طور پر مکمل کرتے ہوئے ٹریفک بحال کرنا ہے ،میٹروبس منصوبے کی وجہ سے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاجروں کو آسان اقساط اور بلا سود قرضہ دیا جائے اور اس کے علاوہ تین سال تک تمام ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :