خیبر پختونخوا کے چار تدریسی ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ایکٹ2015نافذ،چیف ایگزیکٹوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی اسامیاں ختم

بدھ 25 مارچ 2015 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) خیبر پختونخواکے چار تدریسی ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال ،خیبر ٹیچنگ ہسپتال،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا میڈیکل انسٹیٹیوشن ایکٹ 2015کا نفاذعمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت ان ہسپتالوں میں چیف ایگزیکٹو اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی اسامیاں ختم کرکے انکی جگہ ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹرتعینات کر دئیے گئے ہیں۔

سیکرٹری صحت کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عدنان تاج اور ڈاکٹر عامر غفور کو باالترتیب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر،ڈاکٹر فرحان علی اور ڈاکٹرندیم خاور کو باالترتیب خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ہسپتال ڈائریکٹر اورمیڈیکل ڈائریکٹر،ڈاکٹر خالد لطیف اور ڈاکٹر مظہر خان کو بالترتیب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر جبکہ ڈاکٹر صدیق الرحمان اور ڈاکٹر آفتاب ربانی کو باالترتیب ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دیگر تدریسی ہسپتالوں میں بھی اس طرح کی تعیناتیاں بہت جلد عمل میں لائی جائیں گی۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ایک اور اعلامیے کے مطابق صوبے کے مزید تین تدریسی ہسپتالوں مردان میڈیکل کمپلیکس،خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں اور ڈی آئی خان ہسپتال کو بھی خود مختاری دے دی گئی ہے۔آنے والے دنوں میں مزید چار ہسپتالوں کو بھی خود مختاری دے دی جائیگی۔مذکورہ ایکٹ کے تحت صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں کیلئے صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں بورڈز آف گورنرز تشکیل دئیے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے ان تدریسی ہسپتالوں کی تعمیر و ترقی کیلئے ان کے سابقہ چیف ایگزیکٹو ز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی خدمات کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :