ایکشن اورکامیڈی سے بھرپورفلم ”پکسل “24جولائی کو ریلیز ہو گی

جمعرات 26 مارچ 2015 11:20

ایکشن اورکامیڈی سے بھرپورفلم ”پکسل “24جولائی کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ”پکسل “ 24 جولائی سے امریکی سینماگھرورں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کامیڈی فلموں کے شائقین تیار ہو جائیں -مزاح اورایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم” پکسل“ کا پہلا ٹریلرگزشتہ دنوں جاری کر دیا گیاتھا۔فلم میں شائقین کوکامیڈی اور ایکشن کے بے شمار رنگ دیکھنے کو ملیں گے، کرس کولمبس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی1982ء میں جاری ہو نے والیویڈیو گیمزکے ایسے خطرناک کرداروں پرمبنی ہے جونیویارک میں بڑے پیمانے پرتباہی پھیلاتے ہیں۔