Live Updates

29 مارچ تحریک انصاف کی کامیابی کادن ہوگا وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ‘میرپور جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں

تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما سردار ندیم آزاد خان کی میرپور میں کامیاب جلسے پر بیرسٹر سلطان کو مبارکباد

جمعرات 26 مارچ 2015 17:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار ندیم آزاد خان نے میرپور میں کامیاب جلسے کے انعقاد پر بیرسٹر سلطان چوہدری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ 29 مارچ تحریک انصاف کی کامیابی کادن ہوگا وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔میرپور جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ، سردار ندیم آزاد خان نے کہا کہ بیرسٹرسلطان محمودہی ریاست جموں کشمیر کے وہ واحد لیڈرہیں جنہوں نے بے لوث اوربے باک طریقے سے بین الاقوامی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کواجاگر کیا اوربھارتی بربریت کودنیابھر میں بے نقاب کیابیرسٹرسلطان محمود کے دورحکومت میں آزادکشمیرمیں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے میرٹ کی پامالی کاخاتمہ ہوا،کرپشن سے پاک نظام حکومت چلاکر انہوں نے کشمیری عوام کی بھرپورنمائندگی کی بیرسٹرسلطان محمود کی قیادت میں آئندہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی مضبوط ومنظم حکومت قائم ہوگی۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی غلط بدعنوانی جھوٹے ہوائی اعلانات بدعنوانی کرپشن کی بنیادپر لوگ جوق درجوق تحریک انصاف میں شمولیت کررہے ہیں۔۔ پی ٹی آئی نے پاکستان اور آزاد خطہ کی عوام کو مایوسی ، ناانصافی ، بد انتظامی اور دھونس و دھاندلی کی اندھیر نگری سے نکال کر روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے میرپور جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی مکمل سویپ کر کے حکومت بنائے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات