Live Updates

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کومیر پور کے ضمنی الیکشن میں شکست یقینی نظر آ رہی ہے ‘نواز شریف لورز

جمعرات 26 مارچ 2015 17:10

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) مظفرآباد سٹی صدر نواز شریف لورز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کومیر پور کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست یقینی نظر انے لگی ہے جس کی وجہ سے وہ میرپور کے ضمنی الیکش کو ملتوی کرانے کے چکر میں پڑے ہیں ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر پور کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیاب حکمت عملی سے جیت جائیں گے اب فرضی کاروائی ہونی ہے جو 29 مارچ کو ہو گئی اور فصلی بٹیرے اور کرائے کے امیدوار لانے والے منہ کی کھانے پڑے گی انھوں نئے کہا کہ میر پور الیکشن میں لوگ ن لی گ کے امیداور کو جوک در جوک ووٹ ڈال کر اس کی کامیابی یقینی بنائے او آئندہ انشاللہ ن کی حکومت ہو گی پی پی نے جو کرایہ کاامیدوارلایا ہے اس کا حشر بلوچ ضمنی الیکشن سے بھی بد تر ہو گا سٹی صدرنواز شریف لورز نے کہا کہ مسلم لیگ ایک ناقابل قوت جماعت بن گئی ہے جس کو ہرانا اب ناممکن بن چکا ہے اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنی شکست سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آئے ہیں جو ہر گز استعمال نہیں کرنے دیں گے اور میر پور ضمنی الیکشن میں ہماری فتح کو کوئی نہیں روک سکتا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات