چین میں نوجوان جوڑوں کی برہنہ شادیاں

جمعہ 27 مارچ 2015 12:55

چین میں نوجوان جوڑوں کی برہنہ شادیاں

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) آج کل شادی کو ایک مقدس فرض کی بجائے نمود و نمائش کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے اور اس رجحان کو تبدیل کرنے کے لئے اکثر اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ شادی کو ہر ممکن حد تک سادگی سے سر انجام دیا جائے۔ چین میں درجن بھر نوجوان جوڑوں نے اس بات کا الٹ مطلب لے لیا اور اپنی اجتماعی شادی کی تقریب میں ضرورت سے زیادہ سادگی اختیار کر لی۔

ڑی جیانگ صوبہ کے شہر ہینگ زو کے مشہور تفریحی مقام ہینگ زو پیرازائڈ پارک میں منعقد ہونے والی تقریب میں جوڑوں نے صرف انڈر ویئر اور جوتے پہن رکھے تھے۔

(جاری ہے)

ان نئے نویلے جوڑوں کا موقف تھا کہ وہ مہنگے ملبوسات اور شادی پر ہونے والے بے پناہ اخراجات کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے زیورات، ملبوسات، آرائش و زیبائش اور جہیز وغیرہ سے مکمل اجتناب کیا ہے اور صرف انڈرویئر پہن کر شادی کی تقریب مکمل کرلی ہے۔

ان جوڑوں نے اپنی ستر پوشی کے لئے جسم پر خوبصورت رنگوں سے نقش و نگار بنا رکھے تھے۔ چین کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر جاری کی گئی ان جوڑوں کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اکثر لوگ حد سے زیادہ سادہ شادی کی تعریف کر رہے ہیں مگر کچھ اسے بے حیائی بھی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :