کہوٹہ،ارم ماڈل سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب

جمعہ 27 مارچ 2015 17:02

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی سادہ مگر پروقار تقریب ۔ نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کے ساتھ ساتھ ٹرافیاں اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم، ڈویژنل فارسٹ آفیسر راولپنڈی افتخار الحسن فاروقی اور ایس ڈی ایف او کہوٹہ نے انعامات تقسیم کئے۔

مقررین کا ادارے کی سربراہ مسز ارم وسیم اور اساتذہ کو زبردست خراجِ تحسین۔ مسز ارم وسیم نے علاقہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں ایک شاندار اور بہترین تعلیمی نظام قائم کیا۔ مسلسل محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سیکٹر میں ارم سکول اینڈ کالج ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اور اسکا کوئی ثانی نہ ہے۔ تفصیل کے مطابق ارم ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر انتہائی مختصر اور سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ حکومتی پابندی کی وجہ سے والدین اور شہریوں کو تقریر میں مدعو نہ کیا گیا۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے سرانجام دیئے جبکہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر افتخار الحسن فاروقی اور ایس ڈی ایف او جنگلات کہوٹہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ادارے کے 16طلباء و طالبات ندا طارق، تسکین راشد، ماریہ زاہد، عائشہ امتیاز، زارلش عارف، نتاشہ ناہید، اقصیٰ آصف، میمونہ اشفاق، سنیلہ ، ثمن خالد، اسمیٰ مظہر، حمیرہ ظہیر، ذیشان مسعود، اویس احمد، محمد اویس اور حسنین ساجد کو بورڈ کے امتحانات میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے پر ادارے کے پرنسپل مسز ارم وسیم کی جانب سے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز بطور انعام دیئے گئے۔

جبکہ سکول میں مختلف کلاسز میں اول ، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے تمام کلاسز کے طلبا و طالبات کو ٹرافیاں اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے جبکہ سکول کی ایک طالبہ آئمہ مصطفی اور طالبعلم سبحان اظہر کو "فری ایجوکیشن سکالر شپ" کے تحت آئندہ دو سال کیلئے انکی فیس معاف کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے کہا کہ تعلیم کے حصول کیلئے طلبا و طالبات کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

آج مقابلے کا دور ہے۔ مسلسل محنت میں ہی کامیابی ہے۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ جو بچے پوزیشن حاصل نہ کر سکے آئندہ سال مزید محنت کر کے پوزیشن لے سکتے ہیں۔مقررین نے ارم سکول اینڈ کولج میں تعلیمی نظام ، عالیشان بلڈنگ اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر ادارے کی سربراہ مسز ارم وسیم کو مبارکباد پیش کی اور علاقہ میں انکی فروغ تعلیم کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔