کشمیری عوام کی تاریخ ساز شہادتیں تاریخ میں سنگ میل ہیں ‘ایک لاکھ سے زائد شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی

نظریاتی رہنماء مسلم لیگ نواز پیرسیدسرفرازگیلانی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 27 مارچ 2015 17:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) نظریاتی رہنماء مسلم لیگ نواز پیرسیدسرفرازگیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی لازوال اور تاریخ ساز شہادتیں ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں ایک لاکھ سے زائد شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی بھارتی افواج نے کشمیر کو عقوبت خانوں اور ٹارچر سیلوں میں تبدیل کر رکھا ہے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو بھارتی افواج بندوق کی نوک پر کسی صورت نہیں روک سکتے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت ایک منظم سازش کے تحت روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے دنیا کا کوئی ایسا ظلم جو کشمیر کی جیلوں میں کشمیری عوام پر کیاجارہا ہے جسموں پر سلاخوں سے داغاجاتاہے پورے خطہ کو بھارتی افواج نے جیل خانہ بنا رکھا ہے جو بین الاقوامی انسانوں حقوق کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کشمیریوں کے قتل کونوٹس لیں اور فوراً اجلاس طلب کرکے بھارت کے اس اقدام کی واشگاف اور پرزور الفاظ میں مذمت کی جائے ۔بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جس نے ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہواہے ۔ آزادکشمیر سمیت پوری دنیا کے کشمیری بھارت کے اس اقدام پر سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج مقبوضہ وادی میں کرفیو لگاکر بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :