پاکستان ٹیلی وژن پر حملے کے جرم میں درج ایف آئی آر میں عمران خان ،عارف علوی کو شامل کیا جائے،ارکان قومی اسمبلی پیپلزپارٹی
ہفتہ 28 مارچ 2015 18:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی میر منور علی تالپور ،شیر محمد بلالانی اور اعجاز حسین جاکھرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹرعارف علوی کے مابین ہونے والی خفیہ گفتگو منظرعام پر آنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بالخصوص وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن پر حملے کے جرم میں درج ایف آئی آر میں عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کو شامل کیا جائے اور دہشتگردی کے قانون کے تحت فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ بیان میں ان رہنماوٴں نے چوہدری نثار علی خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا نا چاہیے اور مجرم خواہ عام شہری ہو یا عمران خان سب کو ایک ہی نظر سے دیکھنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس بار بھی ”تھرڈ امپائر“ کی انگلی حرکت میں آئے گی اور معاملے کو رفع دفع کردیا جائے گا۔
اگر ایسا ہوا تو یہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور اصولوں کی پاسداری پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سوالیہ نشان ہوگا اور قوم حکمرانوں کو بھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن لاہور کو بھی سیاسی و انتظامی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے جبکہ پوری قوم ایسی بات کی منتظر ہے کہ انصاف اور اقتدار کے ایوانوں سے قوم کے لئے کیا پیغام آتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.