کپاس کی مقامی پیداوار ہدف کے قریب پہنچ گئی ‘ اب تک 1 کروڑ 47 لاکھ بیلز تیار،سیزن کے خاتمہ تک 1 کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کر جائے گی
ہفتہ 28 مارچ 2015 23:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان میں کپاس کی پیداوار ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے‘ اب تک 1 کروڑ 47 لاکھ بیلز تیار جبکہ سیزن کے خاتمہ تک 1 کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
(جاری ہے)
حکومت کی ٹیکسٹائل پالیسی 2014-19 ء تک ہر سال کپاس کی پیداواری صلاحیت کا بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت کپاس کے پیداواری علاقوں میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دے کر کپاس کی پیداوار کو بڑھانا کا فیصلہ کیا گیا پاکستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے پاکستان کاٹن ایسویسی ایشن کے صدر حافظ انوار نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت معیاری بیج فراہم کرے تو کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
بھارت نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مدد سے کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں غیر معیاری بیج کی وجہ سے ایک ایکڑ میں کہیں ستر من اور کہیں بیس من کی پیداوار ہورہی ہے۔ پاکستان بھی بھارت کی طرح کپاس کی پیداوار میں کسانوں کو مراعات دے تو پاکستان دوبارہ کپاس کی پیداوار میں سرفہرست آسکتا ہے موجودہ صورتحال میں توانائی بحران اور غیر معیاری بیج کے باوجود زمیندار کاٹن کی پیدواری صلاحیت کو بہتر کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.