عمران خان اور عارف علوی کو نااہل قرار دینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
پیر 30 مارچ 2015 16:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رہنما عارف علوی کو نااہل قرار دینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ رانا فیض الحسن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک منظر عام پر آنے کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بدامنی پھیلانے میں ملوث رہے ہیں جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔
اس لئے عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ دونوں رہنماوٴں کو نااہل قرار دیا جائے اور عمران خان کے خلاف بدامنی پھیلانے سے متعلق کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل دونوں رہنماوٴں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پر آئی تھی جس میں عارف علوی نے عمران خان کو فون کے ذریعے پی ٹی وی کی نشریات بند ہونے سے متعلق آگاہ کیا جس پر تحریک انصاف کے چیرمین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.