ایری گیشن ایمپلائز یونین کے ملازمین کا چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد نہ ہونے کے باعث احتجاجاً دفتر کی تالا بندی و دھرنا

ملازمین کا مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

پیر مارچ 16:46

اوتھل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) ایری گیشن ایمپلائز یونین کے ملازمین نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد نہ ہونے کے باعث احتجاجاً دفتر کی تالا بندی و دھرناملازمین نے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہر اوتھل میں ایمپلائز یونین کے ملازمین نے اپنے حق کیلئے محکمہ ایری گیشن کے دفتر کی صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک مکمل تالا بندی کردی اور دھرنا تالابندی کے دوران دفتر میں کام کرنے کا مکمل بائیکاٹ کیا اور آفسران پریشان ہوکر رہ گئے ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور جلد ازجلد مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکل آئیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا احتجاج کے دوران ایری گیشن لسبیلہ ایمپلائز یونین کے ضلعی صدر غلام قادر رونجہ ،جنرل سیکریٹری محمد ذکریا مینگل ،چیئرمین کریم بخش خاصخیلی ،غلام اکبر خاصخیلی ،شیخ غلام قادر ،محمد رمضان ،چاچا حسن ،محمد حسن شیروانی ،محمد امین ،محمد رفیق ،محمد یونس چنہ ،محمد عمر ،غلام محمد ،منوج کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل اعلیٰ حکام کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے مگر سست رویہ اختیار ہونے کے باعث چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے غریب ملازمین پریشانی کے عالم میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا اور دفتر کام کا مکمل بائیکاٹ ہے بلکہ تالا بندی جاری ہے اور اگر مطالبات جلد ازجلد تسلیم نہ ہوئے تو آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا اور ملازمین سٹرکوں پر نکل آئیں گے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments