کوئٹہ، اسپیشل پرائس مجسٹریٹ حاجی شفیع شاہ کی انڈیریل اورکیچی بیگ تھانوں کی حدود میں گرانفروشی کیخلاف کارروائی
پیر 30 مارچ 2015 16:46
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر داؤد خان خلجی کی ہدایت پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹ حاجی شفیع شاہ نے انڈیریل اورکیچی بیگ تھانوں کی حدود میں گرانفروشی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مقررہ قیمتوں سے زائد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے ،کم وزن تولنے ،مضرصحت اشیاء فروخت کرنے صفائی کا موثر انتظام نہ رکھنے کے علاوہ تجاوزات قائم کرنے پر 27دکانداروں کو مجموعی طور پر اکیاسی ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کئے اس کے علاوہ دیواروں پر وال چاکنگ کوصاف بھی کروایا۔
جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی طارق مینگل نے بروری کے علاقے میں چیکنگ کے دوران آٹھ ہزار روپے جرمانے اور نو دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی۔اس کے علاوہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹ ببرک خان نے سٹلائٹ ٹاؤن میں مقررہ قیمت سے زائد اور ملاٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر دس ڈیری فارموں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے عائدکئے۔(جاری ہے)
اس طرح مختلف کارروائی میں مجموعی طور پر دو لاکھ 39ہزار پانچ سو روپے جرمانے کئے گئے ۔
واضح رہے کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندورزی ،تجاوزات اور وال چاکنگ کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔عوام سے کہاگیاکہ وہ مضر صحت ،زائد المیاد، کم تولنے اورحفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے اشیاء خوردونوش او رگلی کوچوں میں مضرصحت کھانے پینے کی اشیاء بنانی والی چھوٹی فیکٹریوں کے حوالے سے بھی انتظامیہ کو اطلاع کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.