قوم دہشت گردی کے معاملے پر متحد ہے،چوہدری محمد برجیس طاہر
پیر 30 مارچ 2015 16:47
صفدرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)گورنر گلگگت بلتستان/ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ پیٹھ دکھائیں گے اور نہ ہی ہار مانیں گے۔ دوسروں کی جنگوں میں کودنے کا صلہ ہمیں دہشت گردی جیسی لعنت کی صورت میں ملا لیکن اب اس بات میں کوئی ابہام نہیں رہا کہ کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اب ہماری جنگ بن چکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفدرآبادکے نواحی گاؤں میلی برجی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وہ وادی تیراہ میں شہید ہونے والے فوجی جوان محمد وسیم افضل کی قبر پر پھول چڑھانے کے علاوہ فاتحہ خوانی کر رہے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے محمد وسیم کے والدین سے بھی ملاقات کی اور دعا کی۔(جاری ہے)
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کل تک جو قوم دہشت گردی کے معاملے پر ایک دوراہے پر کھڑی تھی آج وہ ایک جان ہے اور سمجھتی ہے کہ یہ جنگ اب ہماری جنگ ہے ۔
گورنر/وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستانی فوج، حکومت اور قوم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا تعاقب جاری رکھے گی۔ گورنر نے کہا کہ بلوچستان میں امن، کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی اور دہشت گردوں کی پیٹھ میں کامیاب حملے موجودہ حکومت کی مدبرانہ سوچ اور اور پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ گورنر نے شہید ہونے والے نوجوان کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس قوم کے بچوں اور جوانوں کے قاتلوں کو واصل جہنم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یہ ملک جلد خوشیوں کا گہوارہ بن جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں کے متعلق تحریری فیصلہ جاری
-
مس اور ڈس انفارمیشن دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ،قانون سازی کرنے جارہے ہیں‘ شزہ فاطمہ خواجہ
-
بلاول بھٹو زرداری سے بشیر ریاض و دیگر کی ملاقات ، موجودہ صورتحال پر گفتگو
-
صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
-
آصف علی زر داری کا خطاب ،اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کے اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوئے رہ گئی
-
دہشتگردی سے قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع رکھتے ہیں، صدر مملکت
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 1700 روپے کی کمی ہوگئی
-
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.