اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے قیدی ذوالفقار کے جاری کئے گئے ڈیتھ وارنٹ میں ایک دن کی توسیع کر دی
پیر 30 مارچ 2015 16:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے قیدی ذوالفقار کے جاری کئے گئے ڈیتھ وارنٹ میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالرؤف سے اسلام آباد میں قائم ہونے والی نئی انسداد دہشتگردی عدالت کا نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی ۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزائے موت کے قیدی ملزم ذوالفقار کیس کی سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل رانا کاشف سلیم عدالت عالیہ میں پیش ہوئے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالرؤف اور ڈپٹی اٹارنی جنرل بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ۔(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل رانا کاشف سلیم نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل ذوالفقار کو انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت نے دو افراد کے قتل میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2نے ملزم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تین روز قبل عدالت میں میرے موکل کی جانب سے ایک پٹیشن دائر کی گئی جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا تھا اور عدالت میں سوال اٹھایا کہ میرے موکل کو انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی نے سزائے موت دی تھی جبکہ ڈیتھ وارنٹ اسلام آباد کی دہشتگردی کی عدالت نے جاری کئے ہیں ۔ آئین کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت ڈیتھ وارنٹ جاری نہیں کرسکتی کیونکہ جس عدالت سے سزائے موت ہو وہی عدالت ملزم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرسکتی ہے جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل میاں عبدالرؤف سے استفسار کیا کہ کیا قانون کے مطابق ملزم کے راولپنڈی کی دہشتگردی کی کورٹ ڈیتھ وارنٹ جاری کرسکتی ہے جس پر انہوں نے صدارتی آرڈیننس 1970ء کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق قائم کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے اس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل میاں عبدالرؤف کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت نمبر 2کا جاری ہونے والا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کریں عدالت نے ایک اور سزائے موت کے تہرے قتل کیس کی سماعت بھی ایک روز کے لئے ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.