اعلی قیادت کی ہدایت پرتحریک انصاف نے بلدیاتی انتخاب کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،ظفراقبال سرور

پیر 30 مارچ 2015 16:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صدرپاکستان تحریک انصاف انڈسٹریل ونگ پنجاب ظفراقبال سرورنے کہا ہے اعلی قیادت کی ہدایت پرتحریک انصاف نے بلدیاتی انتخاب کی تیاریاں شروع کر دی ہیں بلدیاتی انتخابات زرداری شریف برادران کی شراکت اورلوٹ مار کی سیاست کا جنازہ نکالنے کیلئے ٹیسٹ ہونگے انہوں نے میر پور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امید وار بیرسٹر سلطان محمود کو انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے اس کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ قوم تبدیلی چاہتی ہے اور آئندہ عام انتخاب کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہے تاکہ ملک کولٹیروں سے نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ اس وقت خصوصاََ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے اٹھتے بیٹھتے 40 چوروں کا پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا راگ الاپنے والے لگتا ہے کہ خود اس گروہ کے سرغنہ بن چکے ہیں اور اپنا منہ بند کر لیا ہے ظفراقبال سرورنے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع نہیں جب تک یہ ٹولہ بر سر اقتدارہے قومی خزانہ لٹتارہیگا اور عوام بے بسی کا رونا روتے رہینگے انہوں نے کہا کہ اسوقت توانائی بحران کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے اگر انڈسٹری کو بجلی و گیس کی مسلسل فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو برآمدات کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گاانہوں نے کہا کہ متبادل توانائی ذرائع کے استعمال سے صنعتی اداروں میں پیدا واری لاگت بڑھ گئی ہے جبکہ حکومت مراعات دینے کی بجائے ٹیکسوں میں اضافہ اور اکاؤنٹس منجمد کرکے بزنس کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے جس سے ملک سے سرمائے کا انخلاء اور کاروبار کی بیرون ملک منتقلی کے عمل کو تقویت مل رہی ہے ظفر اقبال سرور نے صنعتی اداروں میں بجلی کی بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ اور گیس کی قیمت میں اضافہ اور سپلائی کی بار باربندش کے حکومتی اقدام کوملکی معیشت کی تباہی اور مزدوروں کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کراچی کے بعدپاکستان کے دوسرے معاشی حب فیصل آباد کو بھی تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے اور فیصل آباد ریجن میں سینکڑوں فیکٹریوں میں بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ کرکے لاکھوں مزدوروں کی بیروزگاری اور انکی بے بسی کا تما شہ دیکھ رہی ہے

متعلقہ عنوان :