لاہور : خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سےگفتگو

پیر مارچ 16:55

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا سیاسی مخالفین کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے. آج کی جرح جھوٹ پر مبنی تھی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے کارکنا ن اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے تھے، ہم نے سب کے مینڈیٹ کو مان لیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے 40 گھنٹے بعد تک تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کی کوئی خبر نہیں آئی. بات صرف اتنی سی ہے کہ عمران خان اور ان کے کارکنان کسی اور کو برداشت نہیں کرتے عمران خان ہمیشہ ہی سے اپنا چورن بیچتے رہے ہیں انہوں نے کیا کارنامہ کیا ہے جو ان کو اتنے ووٹ ملے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کا نام ہماری طرف سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آیا تھا.

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments