تھائی لینڈ ، روہنگیا باشندوں سمیت 76غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

پیر 30 مارچ 2015 16:55

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تھائی لینڈ نے روہنگیا باشندوں سمیت 76غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ایک ٹرین چیکنگ کے دوران روہنگیا باشندوں سمیت 76ایسے غیر قانونی تارکین وطن پکڑ لئے گئے ہیں جن کے پاس ضروری دستاویزات نہیں تھیں ۔

(جاری ہے)

حکام کامزید کہنا ہے کہ ان افراد سے تفتیش کے دوران واضح رہے کہ وہ روزگار کی تلاش میں آسٹریلیا جانے کے خواہاں تھے تاہم غلطی سے اس ٹرین میں سوار ہوکر تھائی لینڈ پہنچ گئے

متعلقہ عنوان :