عراق ، یکے بعد دیگرے بم دھماکے نو افراد ہلاک ، بیس سے زائد زخمی

پیر مارچ 16:55

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) عراق میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بغداد میں یکے بعد دیگرے دو مختلف کار بم دھماکے ہوئے جن میں نو افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردایا گیا فوری طورپر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی

متعلقہ عنوان :