قیدی ہفتہ میں صرف ایک بار موبائل استعمال کر سکیں گے

پیر مارچ 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) چیف سیکرٹری نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی کو بھی فول پروف بنائیں جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی ہدایت کی روشنی میں جیلوں میں موجود قیدی ہفتہ میں صرف ایک بار موبائل استعمال کر سکیں گے علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ بھر کی 32 جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی اپنی جیلوں میں موبائل فون رکھنے والے قیدیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں اور سہولت کاروں کا سراغ لگائیں۔

متعلقہ عنوان :