ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے اسکے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے:سی ٹی او
پیر 30 مارچ 2015 16:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ خونی کھیل ہے اسکا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ون ویلنگ کے مکمل خاتمہ کیلئے پورے شہر میں تعینات وارڈنز کو خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں کہ شہر میں ون ویلروں کیخلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ اس جان لیوا کھیل کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔
ہفتہ اور اتوار کے روز 34 ون ویلرز کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے۔(جاری ہے)
چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے اسکے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ون ویلروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کیلئے ہفتہ اور اتوار کے روز مختلف شاہراہوں پر تعینات وارڈنز نے 34 ون ویلروں کیخلاف مقدمات درج کرائے۔ گلبرگ 12،شادمان 12،اچھرہ 9اور ڈیفنس میں 1 مقدمہ درج کرائے۔
انہوں نے وارڈنز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے ارد گرد ون ویلنگ کرنے والوں کی فوٹو یا ویڈیو بنائیں جس میں موٹر سائیکل کا نمبر واضح نظر آتا ہو اس نمبر 0311-0214666 پر Viber یا Whatsapp کریں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.