عدالت نے شروتی ہاسن کی نئی فلموں پر پابندی لگا دی

پیر مارچ 17:11

عدالت نے شروتی ہاسن کی نئی فلموں پر پابندی لگا دی

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کامیابی ملتے ہی دھڑا دھڑ فلمیں سائن کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے لیکن شروتی ہاسن کے لئے شہرت حاصل کرنے کے باوجود بھی اس خواب کو پورا کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ ان کیخلاف آنے والا ایک عدالتی فیصلہ ہے۔ حیدرآباد کی ایک عدالت نے بالی وڈ پروڈیوسر کی جانب سے شروتی ہاسن کیخلاف حیدرآباد کی ایک عدالت میں دائر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شروتی ہاسن پر یہ پابندی عائد کی ہے۔

دراصل شروتی نے مذکورہ فلم پروڈیوسر کے ساتھ وعدہ ایفا نہ کیا تھا اور فلم کا معاہدہ کرنے اور تاریخیں دینے کے بعد فلم کی شوٹنگ سے انکار کر دیا تھا۔ شروتی کا دعویٰ تھا کہ تاریخوں کے ٹکراوٴ کی وجہ سے وہ یہ فلم نہیں کریں گی۔ اس بارے میں عدالت نے کہا ہے کہ شروتی8 اپریل تک اس فلم کی شوٹنگ مکمل کروائیں جس کے بعد ہی انہیں کسی دوسری فلم کو سائن کرنے کی اجازت مل سکے گی۔ اس بارے میں پروڈکشن ہاوٴس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شروتی کو پہلے ہی یہ پیشکش کی گئی تھی کہ فلم کی شوٹنگ بیس دن کے بجائے 12 دن میں ختم کر لیتے ہیں تاہم شروتی نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Your Thoughts and Comments