ڈیرہ اسماعیل خان ، 6 مسلح اشتہاری ملزمان نے گھرسے لڑکی کواغواء کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

پیر مارچ 17:22

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) علاقہ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ شیرومیں زمانی گروپ کے چھ مسلح اشتہاری ملزمان گھرسے ایک لڑکی کواغواء کرکے لے گئے‘نواب پولیس نے لڑکی کی والدہ کی رپورٹ پرزمانی گروپ کے اشتہاری ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدودمیں واقع علاقہ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ شیرومیں قتل‘ڈکیتی‘اغوائیگی اورراہزنی سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری زمانی گروپ سے تعلق رکھنے والے مخمد ‘شاہدآفریدی‘دلاور‘افتخار اورحبیب اللہ ‘شہنازبی بی کے گھرمیں عشاء کے وقت داخل ہوئے۔

انہوں نے گھرمیں موجودشہنازبی بی پراسلحہ تان کراسکی بیٹی تسلیم بی بی کواغواء کرلیا اورموقع سے فرارہوگئے۔نواب پولیس نے شہنازبی بی کی رپورٹ پراس واقعہ کامقدمہ 452-365-506-109-148-149PPCکے تحت درج کرلیا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ان چھ اشتہاری ملزمان نے مرزاخان ‘عنایت اللہ اورہدایت اللہ کی ایماء پریہ اقدام اٹھایاہے۔

Your Thoughts and Comments