ناجائز تجاوزات از خود ہٹانے کیلئے 10اپریل تک کی مہلت دی ہے،اسسٹنٹ کمشنربنوں

پیر 30 مارچ 2015 17:29

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا کہ ہم نے تاجر برادری اور بنوں شہر سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات از خود ہٹانے کیلئے 10اپریل 2015تک کی مہلت دی ہے اگر اس سہولت سے فائدہ نہ اُٹھایا گیا تو انشاء اللہ 11اپریل 2015سے ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن شروع کرینگے انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ناجائز تجاوزات ہٹانے میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں قانونی دائرے میں آپریشن کیا جائیگا اور کسی قسم کے پریشر کو قبول نہیں کیاجائیگا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے اسسٹنٹ کمشنر آفس بنوں کینٹ میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفینگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ویال منڈان سے اکثریت ناجائز تجاوزات ختم کی ہے اور باقی ناجائز تجاوزات ہٹانے کیلئے بھی کام جاری ہے لیکن ویال منڈان کی صفائی کی ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ان کی صفائی اور دیگر لوازمات میں بھاری اخراجات آتے ہیں میں اپنی آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرتا اور تاجر برادری اور دیگر عوام کو کئی بار نوٹس اور وغیرہ اطلاع دے چکا ہوں کئی بار میونسپل کمیٹی بنوں کے اہلکارانوں نے دُکانداروں کو ناجائز تجاوزات ہٹانے کیلئے نشانات بھی کئے ہیں لیکن کسی نے اس پر نوٹس نہیں لیا اب آخری بار 10اپریل 2015کی ڈیڈلائن دیتا ہوں اس کے بعد کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی اور ناجائز تجاوزات میں رکاوٹ ڈالنے والے کو بھاری جرمانہ اور جیل کی ہوا بھی کھانی پڑیگی۔