بیرسٹرسلطان محمود کی کامیابی کشمیر میں تبدیلی کاایک واضح اشارہ ہے،سردارمنصورخان

پیر 30 مارچ 2015 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)جموں کشمیرعوامی تحریک کے مرکزی صدر سردارمنصورخان نے بیرسٹر سلطان محمود کو میر پور کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود کی کامیابی کشمیر میں تبدیلی کاایک واضح اشارہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردارافتخار فاروقی،سردار اعجاز سدوزئی،سردار نجم الثاقب ،ویلی 4کے رہنما غلام علی خان نے بھی مبارک باد دی۔

سردارمنصور خان نے کہا کہ جموں کشمیر عوامی تحریک اور تحریک انصاف آزاد کشمیر آئندہ ہونے والے جنرل اور بلدیاتی انتخابات میں بھی مل کر الیکشن لڑکر سٹیٹس کو کامقابلہ کریں گے۔سردارمنصورخان نے کہا کہ جموں کشمیر عوامی تحریک کے ورکرزنے دوران پولنگ نہایت ڈسپلن کامظاہرکرتے ہو ئے مک مکا کی سیاست پر ضرب کاری لگائی ہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔