درسی کتاب تعلیم امن فرقہ واریت کے خاتمہ میں موئرثابت ہوگی ‘رانا مشہوراحمد

پیر 30 مارچ 2015 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (س)پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے مرکزی راہنمامولانامحمدعاصم مخدوم اور صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہوراحمدخان کی ملاقات ،اس موقع پرعلامہ محمداصغرعارف چشتی ودیگرعلماء کرام بھی موجودتھے، انٹرنیشنل ریسرچ کونسل کی درسی کتاب برائے اعلیٰ ثانوی درجات تعلیم امن اور اسلام صوبائی سطح پرکالجززاور یونیورسٹیزمیں پڑھائے جانے پر تبادلہ خیال۔

وزیرتعلیم نے کہاکہ یہ کتاب مسالک کے درمیان ہم آہنگی اور امن کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے میں کلیدی کردار اداکرے گی۔اور اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے چاروں مکاتب فکر کے جیدعلماء کرام ومشائخ عظام کی مشاورت اورتجاویزکے ساتھ شائع کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

یہ کتاب فرقہ واریت کے خاتمہ میں موئرثابت ہوگی ،موجودہ حالات میں اس کتاب کی اشاعت وقت کی اہم ضرورت ہے ،مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ دنیا کے اہل فکر و نظر اور ذہن ساز طبقات کو یہ سمجھنا چاہیے کہ قیام امن اور فروغ امن میں مذہب ہی سب سے موٴثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

اسلام کی روح میں امن و سلامتی شامل ہے۔ موجودہ دور میں تعلیم ِ امن کو اسلامی نقطہ نظر سے سمجھنے کے لیے اس موضوع پر درسی کتب اور علمی مواد کی ضرورت ہے ۔ ہمارے ماہرین تعلیم اور پالیسی سازاداروں کو چاہیے کہ امن کی تعلیمات پر مشتمل تعلیمی مواد کو رسمی اور غیر رسمی نصابِ تعلیم کا حصہ بنائیں اور حکومت کو اسے اپنی حکمتِ عملی کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو امن پسند بنا سکیں۔

قرآن وسنت میں امن و سلامتی ، حل تنازعات اور حقوق العباد کے بارے میں موجود تعلیمات کو طلبہ کی ضرورت کے مطابق اس کتاب میں ایک معنوی اور نصابی ترتیب کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ، اس کتاب کی تیاری کے تمام مراحل میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے قائدین سمیت دیگر علمائے کرام اور ماہرین سے مشاورت کی گئی اور انہی کی رہنمائی میں اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :