منڈی بہاوالدین،پاکستان رینجرز اکیڈمی میں ریکروٹس کی پاسنگ آو ٹ پریڈ کی شاندار تقریب منعقد ہو ئی

پیر مارچ 17:46

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاوالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آو ٹ پریڈ کی شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہو ئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل خا ن طاہر جاوید خان تھے تقریب میں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کے علاوہ سرکاری افسران ،سول سوسائٹی ،تربیت مکمل کرنے والے بچوں کے والدین کے علاوہ خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہما ن خصوصی کو بگی کے ذریعے ہیلی پیڈ سے پنڈال میں لایا گیا جہاں پر انکا کمانڈنٹ پاکستان رینجرز اکیڈمی کرنل محمد ندیم اسلم اور دوسرے اعلی رینجرز افسران نے انکا استقبال کیا اور انکو خصوصی رینجرز پگ پیش کی تقریب کا باقاعدہ آغاز کلا م پاک سے ہوا مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائینہ کیاباقاعدہ حلف کے بعد زبردست آتش بازی کا مظاہر ہ کیا گیا اور فضا میں غبارے چھوڑے گئے ،بعدازں مہمان خصوصی نے دوران تربیت اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے ،بشارت علی نامی ریکروٹ نے دوران تربیت تمام کیٹگریز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیاجس پر انہیں ڈائریکٹر جنرل نے انہیں حوالدار کے عہدہ پر ترقی دیدی جبکہ سیکنڈ آنے والے ریکروٹ یاسر علی کو نائیک اور تیسرے نمبر پر آنیوالے ریکروٹ وسیم انجم کو لارنس نائیک کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی ۔

متعلقہ عنوان :