ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی میں لیاری کے عوام روایتی طور پر بھرپور انداز میں شرکت کریں گے ،نادیہ گبول
پیر 30 مارچ 2015 18:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی کوآرڈینیٹر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان و بانی و قائد پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی میں لیاری کے عوام روایتی طور پر بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور اپنے قائد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ‘ لیاری کی غیور عوام ذوالفقار علی بھٹوشہید سے محبت کرتی ہے اور ان کی فلاسفی پر کاربند ہے‘روٹی ‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ پاکستان میں غربت کے خاتمے تک لگتا رہے گا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا ۔ نادیہ گبول نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ سیاسی رہنما اور استاد ہیں جنہوں نے غریب عوام کو حق خود ارادیت کی مشعل دی ‘ بھٹو ازم سے دنیا میں کوئی بھی قوم یا طبقہ اپنے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھا سکتا ہے ۔(جاری ہے)
ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف اس ملک کے عوام کو جگایا بلکہ مسلم ممالک میں ایٹمی طاقت بننے کی سوچ دے کر عالمی طاقت بھی بنایا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص لیاری کے عوام اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے 4 اپریل کو لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھرپور شرکت کریں گے اور دنیا کو بتا دیں گے کہ وہ آج بھی اپنے شہید قائد سے اتنی محبت کرتے ہیں جتنا پہلے کرتے تھے پاکستان میں اب تک کوئی بھٹو جیسا نڈر رہنما نہ آیا ہے اور نہ آئے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.