اوکاڑہ،مسلح ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی تاجر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

پیر 30 مارچ 2015 18:49

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) رتہ کھنہ روڈ اور اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی 9لاکھ روپے کی رقم لوٹتے ہوئے ایک تاجر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ڈاکو فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ کھنہ روڈ کارہائشی تاجربشیر احمد ولدحاجی سعید احمد جو آلووں کاتاجر ہے بنک سے تین لاکھ روپے کی رقم لیکر سوزوکی کارپر سوارجارہاتھا کہ بابالال احمدلاگ کے دربار کے قریب اچانک تین موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اورتین لاکھ روپے کی رقم چھین لی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے بشیراحمدکو شدید زخمی کردیا ملزمان فرار ،بشیراحمدکو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہورمنتقل کردیاگیا۔

دوسری واردات دیپالپور اوکاڑہ روڈپرہوئی یہاں سے پٹرول پمپ کامالک راناراشد ولدسرور سکنہ قلعہ تاراسنگھ چھ لاکھ روپے کی رقم لیکر بنک جارہاتھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر روکتے ہوئے ان سے چھ لاکھ روپے کی رقم چھین لی ۔ڈاکولوٹ مار کے بعد فرارہوگئے ۔پولیس نے دونوں وارداتوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :