اسلامیہ کالجیٹ سکول ایک تاریخی ادارہ ہی نہیں تحریک پاکستان کا تسلسل ہے محمد شفیع افریدی چیئرمین پشاور بورڈ ،

اپنے اعلی معیارتعلیم کیلئے پورے ملک میں منفردحیثیت کا حامل ہے ۔پرنسپل شبیر احمد

پیر 30 مارچ 2015 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن پشاور کے چیئر مین محمد شفیع آفریدی نے اسلامیہ کالجیٹ سکول کے امتحانی مراکز کاتفصیلی دورہ کیا اورمراکز کے اندرونی و بیرونی حالات کاجائزہ لے کر ۔ اور ماحول کو تسلی بحش قرار دیا۔چےئرمین پرچے کے بعدطلباء سے گُل مل گئے اور طلباء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسلامیہ کالج اور اسلامیہ کالجیٹ سکول کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو معماران قوم قرار دیا۔

انہو ں نے سکول انتظامیہ کی طرف سے شفاف امتخانات کے انعقاد کیلئے کے گئے اقدامات کو بہت سراہا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامیہ کالجیٹ ایک ادارے کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک اور تعمیر پاکستان کا تسلسل ہے۔ انھوں نے طلباء کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں مکمل طور پر ایمانداری سے امتحان دینے کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل اسلامیہ کالجیٹ سکول کے پرنسپل سید شبیر احمد استقبالیہ کلمات میں چیئرمین بورڈ کی موجودگی ہمارے لئے نہ صرف باعث افتحار ہے اور طلباء کے ساتھ ان کی گفتگوکی تعریف کی۔

اُنہوں نے کہا پشاور بورڈ تاریخی طور پر اپنے اعلی معیار امتحانات کیلئے ملک بھر میں ممتاز حیثیت کا حامل ہے۔ اور صوبہ خیبر پختونحوا میں قائم تمام امتحانی بورڈز کیلئے اعلیٰ مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ معیارتعلیم کو مذید بہتر بنانے کیلئے جس طرح عزم کئے ہوئے ہیں۔ وہ قابل ستائش ہے اور انشاء اللہ یہ دونوں ادارے ملکر صوبے اور ملک کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :