بجلی بندش اعلان

پیر 30 مارچ 2015 19:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی دیکھ بھال اورضروری مرمت کے سلسلے میں 31مارچ کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے عالم خان فیڈر اورانڈسٹریل گرڈ کے نیواور اولڈ پشتون آباد، پشتون آباد ایکسپریس اورشیخ ماندہ گرڈ کے ٹی پی ایس(TPS) فیڈر سے صبح10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک نیز انڈسٹریل گرڈ کے انڈسٹریل فیڈرسے 12 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بندہوگی جبکہ یکم اپریل کوکچلاک گرڈ کے کچلاک - I فیڈرسے دن 12 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :