کیسکو)نے سبی گرڈسٹیشن سے منسلک سبی شہراور کینٹ کے تمام فیڈروں پربجلی کی مساویانہ لوڈشیڈنگ کاپروگرام ترتیب دے کر عملدرآمدشروع کردیا

پیر 30 مارچ 2015 19:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) عدالت عالیہ بلوچستان سبی بنچ کے احکامات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے سبی گرڈسٹیشن سے منسلک سبی شہراور کینٹ کے تمام فیڈروں پربجلی کی مساویانہ لوڈشیڈنگ کاپروگرام ترتیب دے کر عملدرآمدشروع کردیا ہے تاکہ صارفین کی مشکلات کم کیاجاسکے سبی گرڈسٹیشن کے نیواوراولڈکینٹ، پی ٹی وی ، ہائیڈرولوجی، ڈھاڈرایکسپریس، اولڈڈھاڈر، نواب خان ،سالم شاہ اورمٹھڑی فیڈروں کے صارفین کو مساوی لوڈشیڈنگ شیڈول کے تحت بجلی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیز صارفین لوڈشیڈنگ سے متعلق یابجلی خرابی کے ضمن میں اپنی شکایات سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو سبی سرکل کو تحریری طورپر بھی درج کرواسکتے ہیں تاہم کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی صرف ضرورت کے مطابق استعمال کریں اوربجلی کے غیرضروری استعمال سے گریزکریں تاکہ تمام صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ صارفین اپنے ذمہ بجلی کے واجبات بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ کسی زحمت اورپریشانی سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :