پنجگور کی تعمیر ترقی کیلئے جو فنڈز ریلیز کیئے گئے ہیں، عبدالقادر بلوچ

پیر مارچ 19:08

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا اپنے لیگی رہنما پنجگور کے ضلعی صدر آغا شاہ حسین،اشرف ساگر،میر مقبول بلوچ،حاجی بہار اور دیگر سے ملاقات کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاہے پنجگور کی تعمیر ترقی کیلئے جو فنڈز ریلیز کیئے گئے ہیں ان سے صرف عوام کو فائدہ ملے گا تحصیل پروم میں بجلی کے آنے سے اور مختلف کاریزات کی صفائی اور دیگر منصوبے کی تکمیل سے پنجگور کی معیشت میں کافی فرق آئے گا انہوں نے کہاہے اس کے علاوہ پنجگور میں گیس کی فراہمی کا منصوبے کا ہماری کوشش جاری ہے پنجگور گیس پلانٹ کی افتتاح کیلئے ہم نے کوشش کی ہے کہ اسکی افتتاح وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنے دست مبارک سے کرئے ،گیس کی فراہمی سے پنجگور میں مختلف کارخانے بنیں گے جس سے غریب عوام اپنے دو وقت کی روٹی کی حصول کیلئے سہل کرینگے ،گیس کے آجانے سے پنجگور کے جنگلات میں کافی اضافہ ہوگا کیونکہ پنجگور کے لوگ اس جدید دور میں بھی لکڑیاں جلا کر اپنا روٹی پکارہے ہیں یہ مسلے بھی حل ہوگا انہوں نے کہا نواز شریف بلوچستان کے امن وامان مسلے سمیت ان کی تعمیر وترقی کیلئے دیگر صوبوں سے زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :