اگر بمپر کراپ ضائع اور کاشتکاروں کے استحصال کی کوشش کی گئی تو کسان سٹرکوں پر آ جائیں گے، کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق

پیر 30 مارچ 2015 21:32

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاکوانی نے کہا کہ حکومت نے گندم خریداری کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اگر بمپر کراپ ضائع اور کاشتکاروں کا استحصال کرنے کی کوشش کی گئی تو کسان سٹرکوں پر آ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ملتان کے دفتر میں جنرل سیکرٹری ارسلان خاکوانی اور کنور صدیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

کسان بورڈ کے صدر نے کہا کہ رواں سال گندم کی بمپر کراپ متوقع ہے لیکن حکومت نے گندم کی خریداری کم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اگر ایسا ہو اتو کسانوں کا زبردست معاشی استحصال ہو گا اور ان کی فصل ٹکے ٹوکری ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کسانوں پر تشدد افسوسناک ہے کسانوں کے مسائل اجاگر کر نے اور ان کو محنت کا صحیح معاوضہ دلانے کے لئے کسان بورڈ نے مختلف شہروں میں کسان کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پانچ اپریل کو خانیوال کے علاقے وجھیانوالہ میں کنونشن ہو گاجس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطا ب کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ نے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گندم کے آخری دانے تک خریداری یقینی بنائی جائے اور زرعی مداخل میں جنرل سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :