پاکستان کا عدن کے قریب تازہ لڑائی کے باعث محصور پاکستانیوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا فیصلہ،
چین کی مدد سے بھی پاکستانیوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا جائزہ لیا جا رہاہے ، پاکستان نیوی کے بحری جہاز علاقہ میں بھجوا دیئے گئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پیر 30 مارچ 2015 22:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان نے عدن کے قریب تازہ لڑائی شروع ہوجانے کے باعث محصور پاکستانیوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چین کی مدد سے بھی پاکستانیوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا جائزہ لیا جا رہاہے ، پاکستان نیوی کے بحری جہاز علاقہ میں بھجوا دیئے گئے ہیں ۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ وزیراعظم کی ذاتی رہنمائی اور پی آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کی عمدہ کوارڈی نیشن کی بدولت 500 سے زائد محصور پاکستانیوں کویمن سے بروقت نکال لیا گیا ہے ۔
بیان کے مطابق اب ہماری کوششیں یمن میں پھنسے ہوئے باقی پاکستانیوں کو نکالنے پر مرکوز ہے جو زیادہ تر عدن اور مکلہ میں محصور ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدن کے ارد گرد تازہ لڑائی کی وجہ سے وہاں محصور پاکستانی عدن سے مکلہ نہیں پہنچ پا رہے جو کہ تقریبا9 گھنٹے کی مسافت پر ہے ۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پی آئی اے کا ایک طیارہ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے تیار کھڑا ہے تاہم اب ہم نے پاکستانیوں کو سمندر کے راستے نکالنے کا آپشن اختیار کرنا ہو گا ۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے بحری جہازوں کو علاقہ میں بھجوا دیا گیا ہے اور وہ چند روز میں وہاں پہنچ جائیں گے جن کے ذریعے عدن اور مکلہ میں محصور پاکستانیوں کو نکالا جائیگا۔ بیان کے مطابق پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے تمام لاجسٹک انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ عدن میں محصور پاکستانیوں کو چین کی مدد سے نکالنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کیونکہ چینی بحری جہاز اپنے شہریوں کو عدن سے نکالنے کا آپریشن سر انجام دے رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.