شمال مشرقی یمن میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے میں 15 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ،

عدن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے مابین لڑائی شدت اختیار کر گئی ، جب تک باغی پیچھے نہیں ہٹیں گے حملے جاری رہیں گے،سعودی اتحاد

پیر 30 مارچ 2015 22:23

شمال مشرقی یمن میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے میں 15 افراد ہلاک ،متعدد ..

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) شمال مشرقی یمن میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے  عدن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے مابین لڑائی شدت اختیار کر گئی امدادی ادارے میڈیسن ساں فرنٹیئرز کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا کیمپ ملک کے شمال مشرقی صوبے حجہ میں واقع تھا اور اسے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نشانہ بنایا گیا۔

ایم ایس ایف کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے ادارے کے مینیجر پیبلو مارکو نے بتایا کہ المزراک نامی کیمپ پر ’فضائی حملہ ہوا جس کے بعد 15 لاشوں اور 30 زخمیوں کو ہرادہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا پیبلو مارکو نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے اوچا نے بھی پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی المزراک نامی کیمپ 2009 سے قائم ہے اور یہاں حوثیوں اور حکومت کی لڑائی سے متاثر ہونے والے افراد مقیم تھے۔

(جاری ہے)

ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو دن میں یہاں 500 سے زیادہ خاندان پہنچے تھے۔سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد نے کہاکہ وہ ایران کے حمایت یافتہ شیعہ باغیوں کے ٹھکانے پر اس وقت تک حملے کرتے رہیں گے جب تک باغی ان علاقوں سے پیچھے نہیں چلے جاتے جہاں انھوں نے قبضہ کیا ہوا ۔

متعلقہ عنوان :