ٹھل میں جرگے کی رقم ادا کرنے کے لیے زمیندار نے کسان کی تین بیٹیاں فروخت کرا دی گئیں

پیر 30 مارچ 2015 22:29

ٹھل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ٹھل میں جرگے کی رقم ادا کرنے کے لیے زمیندار نے کسان کی تین بیٹیاں فروخت کرا دی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹھل کے قریب گاوٴں گڑہی حسن سرکی میں بچیوں کو زبردستی فروخت کرانے کا بھیانک واقعہ پیش آیا زمیندار نے کچھ عرصہ قبل سیاہ کاری کے جرگے میں گیارہ لاکھ جرمانے کی رقم دینے کے لیے کسان قادر بخش سرکی کی تین بچیوں کو زبردستی فروخت کرا دیا۔ بچیوں کے والدین کے انکار پر ان پر تشدد بھی کیا گیا۔