بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن پشاور کے چیئر مین محمد شفیع آفریدی کا اسلامیہ کالجیٹ سکول کے امتحانی مراکز کاتفصیلی دورہ
پیر 30 مارچ 2015 23:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن پشاور کے چیئر مین محمد شفیع آفریدی نے اسلامیہ کالجیٹ سکول کے امتحانی مراکز کاتفصیلی دورہ کیا اورمراکز کے اندرونی و بیرونی حالات کاجائزہ لے کر ۔ اور ماحول کو تسلی بحش قرار دیا۔چےئرمین پرچے کے بعدطلباء سے گُل مل گئے اور طلباء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسلامیہ کالج اور اسلامیہ کالجیٹ سکول کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو معماران قوم قرار دیا۔
انہو ں نے سکول انتظامیہ کی طرف سے شفاف امتخانات کے انعقاد کیلئے کے گئے اقدامات کو بہت سراہا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامیہ کالجیٹ ایک ادارے کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک اور تعمیر پاکستان کا تسلسل ہے۔ انھوں نے طلباء کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں مکمل طور پر ایمانداری سے امتحان دینے کی تلقین کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر پرنسپل اسلامیہ کالجیٹ سکول کے پرنسپل سید شبیر احمد استقبالیہ کلمات میں چیئرمین بورڈ کی موجودگی ہمارے لئے نہ صرف باعث افتحار ہے اور طلباء کے ساتھ ان کی گفتگوکی تعریف کی۔
اُنہوں نے کہا پشاور بورڈ تاریخی طور پر اپنے اعلی معیار امتحانات کیلئے ملک بھر میں ممتاز حیثیت کا حامل ہے۔ اور صوبہ خیبر پختونحوا میں قائم تمام امتحانی بورڈز کیلئے اعلیٰ مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ معیارتعلیم کو مذید بہتر بنانے کیلئے جس طرح عزم کئے ہوئے ہیں۔ وہ قابل ستائش ہے اور انشاء اللہ یہ دونوں ادارے ملکر صوبے اور ملک کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.