گاندربل سے لاپتہ پولیس افسر کی لاش برآمد

منگل 31 مارچ 2015 19:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ایک پولیس افسر کی لاش ضلع گاندربل کے علاقے ہری پورہ میں نالہ سندھ سے برآمد ہوئی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع گاندربل کے رہائشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیع پرے جو کچھ عرصے سے معطل ہونے کے بعد 26مارچ سے لاپتہ تھے کی لاش بیلا وسن کے مقام پر نالہ سندھ سے ملی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شفیع پرے جو اسپیشل آپریشنل گروپ کا سابق اہلکار تھا ضلع بڈگام میں تعینات تھا اور گزشتہ ایک برس سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا اور گاندربل پولیس اسٹیشن میں اسکے خلاف ایک مقدمہ بھی درج تھا۔ پولیس نے شفیع کی تلاش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی تھیں،جب اس کی لاش نالہ سندھ سے برآمد ہو ئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :