این اے 246 کے ضمنی الیکشن کو مکمل مانیٹرنگ کریں گے،ووٹرز الائنس پاکستان ،
حلقہ اہم و حساس ہے ،دھاندلی روکنے اورشفافیت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائیگی،جمیل اقبال سیّد
منگل 31 مارچ 2015 21:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) ملک بھر کے انتخابی رائے دہندگان ”ووٹرز“ کی نمائندہ واحد ملک گیر تنظیم ووٹرز الائنس پاکستان (ویپ )نے ووٹ کی اہمیت و افادیت کی روشنی میں ووٹ کا تقدس برقرار رکھنے اور ملکی انتخابی نظام کے وقار کے تحفظ کیلئے الیکشن کمیشن آ ف پاکستان سے تعاون کرتے ہوئے کراچی کے قومی اسمبلی کی نشست NA-246 کے ضمنی الیکشن کو مانیٹر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
اس سلسلے میں الائنس کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی قیادت کا ایک اہم اجلاس بانی و مرکزی چیئرمین جمیل اقبال سیّد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اہم مرکزی رہنماؤں کے علاوہ صوبہ سندھ اور کراچی شاخ کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیضلہ کیا گیا کہ اکثر و بیشتر ملک کے ہر انتخابی حلقے میں نتائج آنے کے بعد دھاندلی کے دعوے معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے انتخابی نظام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور ووٹ کا تقدس مجروح ہو رہا ہے لہذا ووٹرز الائنس پاکستان نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی آفس عزیز آباد سے متعلقہ حلقے NA-246 کے الیکشن کو مکمل طور پر مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ الیکشن میں ہونے والی کسی بھی فریق کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی اوربے قائدگی و بے ضابطگی کو منظر عام پر لایا جا سکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.