گندم،آٹے،سوجی اورمیدے کی درآمد پر25 فیصد ڈیوٹی عائد، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 1 اپریل 2015 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت نے گندم اور گندم سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات کی درآمد پر 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گندم، آٹے ،سوجی اور میدے اور گندم سے تیا ر ہو نے والی دیگر مصنوعات کی درآمد پر 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی۔

(جاری ہے)

جسکا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گندم اور گندم سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات کی در آمد پر 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد مقامی کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ گندم کے کاشت کاروں اور گندم کی مصنوعات کے مقامی مینوفیکچررز کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :