بلوچستان ملک کی شہ رگ ہے ،بلوچستان کی حقیقی سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگانے کا عمل نقصاندہ ہے ، محمد صادق عمرانی

بدھ 1 اپریل 2015 18:10

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ بلوچستان ملک کی شہ رگ ہے بلوچستان کے حقیقی سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگانے کا عمل نقصان دہ ہے بندوق کی سیاست کرنے والے خود اپنی بندوق کا شکار ہو رہے ہیں وزیراعلی بلوچستان کو بتا دیا ہے بلوچستان کے اندر اسی فیصد کرپشن ہو رہی ہے ایم کیوایم کے ضلعی عہدیداران رضا علی چھلگری قادر بخش رند سمیت 31رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اپنی رہائش گاہ ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ ریکوڈک منصوبے کو اربوں ڈا لر کمیشن لیکر فروخت کیا جا رہا ہے بلوچستان کے وسائل کو لوٹ مار کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ان وسائل کو بروکار لایا جائے تو بلوچستان کے عوام امیر ترین لوگ ہونگے انہوں نے کہاکہ مسلح جدوجہد بندوق اور دہشت گردی کے زور پر سیاست نہیں کی جا سکتی ہے جنہوں ں نے بندوق اٹھا کر دہشت گردی کے زور پر سیاست کی آج وہ خود ان کا شکار ہیں پیپلز پارٹی ملک کے اندر امن ترقی خوشحالی بھائی چارہ کے فروغ اور مفاہمتی سیاست پر یقین رکھتی ہے جب امن ترقی ہوگی تو عوام کو روزگار مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں معاشی واقتصادی ترقی فروغ پائے گی تاہم بد قسمتی اور آمریت کی وجہ سے ملک میں بد امنی دہشت گردی کے باعث سرمایہ کاری نہ ہونے کے باعث بد حالی کا شکار ہیں میر صادق عمرانی نے کہاکہ حقیقی سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے وفاق ومستحکم پاکستان کے حمامیوں اور وفاداروں کے ساتھ نا انصافیاں افسوس ناک ہیں ان قوتوں کو اپنی عوام دشمن پالیساں تبدیل کرنی ہو گی اور کہاکہ بلوچستان پاکستان کی شہ رگ ہے تاہم 65سالوں سے ذیادتیاں اور نا انْصافیاں ہو رہی ہیں بلوچستان کے وسائل اور معدنیات کے وارث بلوچستان کے عوام ہیں انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں ساتھ نبھانے والے در اصل سچے اور وفار دار ساتھی ہوتے ہیں کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں ووٹ کی طاقت غریب عوام ہیں پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی قوت اور میزائل ٹیکنالوجی دی آج ہمارے ملک کا دفاع نا قابل شکست ہے اور کہاکہ ملازمتوں پر پیسے لینے والے عوام کے منتخب نمائندہ نہیں ہو سکتے ہیں اس موقع پر میر اصغر علی عمرانی نصرالله رڈ غلام رسول سولنگی ودیگر نے بھی خطاب کیا اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے انچارچ قادر رند نور احمد بنگلزئی رضاعلی چھلگری ثناء الله رند نصیراحمد مینگل گل نواز مینگل رحمت الله زہری عبیدالله مینگل عبدالحمید ڈومکی معشوق ڈومکی وعبدالسلام قلندرانی سمیت اکتیس رہنماؤں ایم کیو ایم سے مستفیٰ ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :