بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی

بدھ 1 اپریل 2015 19:57

بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں49 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں1.21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

نئی قیمتیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے لاگو ہوں گی۔قیمتوں میں کی گئی اس کمی کے بعد نئی دہلی میں پیٹرول 60 روپے فی لیٹر ملے گا، وہیں ڈیزل 48.50 روپے فی لیٹر فروخت ہو گاآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذرائع نے اشارہ دیا تھا کہ اگر 31 مارچ تک بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کا رجحان برقرار رہتا ہے تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :