پیپلز پارٹی ملک و قوم کی بلا امتیاز خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے ، میر صادق عمرانی

نوازحکومت کی زراعت دشمن پالیسیوں کے باعث نظام مفلوج ہوگیاہے،رہنماپیپلزپارٹی

بدھ 1 اپریل 2015 21:11

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک و قوم کی بلا امتیاز خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے شہید بھٹو نے پاکستانی قوم کو سیاسی شعور دیکر آمریت کو للکارا ملک میں جمہوریت کو رواں رکھنے اور آمریت کے خلاف ٹھوس موقف کے باعث جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے موجودہ حکومت کے زراعت کش پالیسوں کے باعث ملک میں زراعت کا شعبہ تباہی سے دوچار ہے ملکی معشیت میں زراعت کا بڑا رول ہے بلوچستان کے معدنیات اور قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر ملک اور بلوچستان کی احساس محرومی کو ختم کیا جا سکتا ہے اور صوبہ بھی ترقی کرے گاپارٹی قیادت کی عوامی خدمت اور ہمارے ملک کے ساتھ جذبہ حب الوطنی کو دیکھ کر لوگ پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم نصیرآباد سے علی رضا چھلگری غلام قادررندنوراحمد بنگلزئی،محمد سلیمان بھٹی کی قیادت میں تیس سے زائد عہدیدران اور ممبران کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر میر اصغر عمرانی و دیگر عہدیدران بھی موجود تھے میر صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک کے کئے قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور عوام کے حقوق اور ان کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کی دفاع کیلئے ہمارے قائدین نے اپنا لہو دیکر جمہوریت کا تحفظ کیا اور آج اھر جمہوریت رواں دواں ہے تو صرف پی پی پی کی قربانیوں کے بدولت ہے انہوں نے کہا کہ قائد بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور پاکستان میں ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی اور ملک میں سرمایہ دارانہ اور سامراجی نظام کا خاتمہ کرکے عوام کو ہی طاقت کا اصل محور بنایا انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئے صورتحال کے باعث ملک میں سرمایہ کاری رک گئی ہے اور ملکی معشیت قرضوں کے اوپر چل رہی ہے موجودہ حکومت کی زراعت دشمن پالیسیوں کی بدولت ملک میں زراعت کا شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے اور کسان اور زمیندار نواز حکومت کی زراعت دشمن پالیسیوں کے باعث مفلوج ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :