Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 23:29

حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ پنجاب ہاوَس میں پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے جاری مذاکرات ختم ہو گئے ہیں، حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار اور اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے کیے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے معاہدے پر گواہ کی حیثیت سے دستخط کیے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے، آرڈیننس سے متعلق تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا، معاہدے پر دستخط کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا شکر گزار ہوں۔ جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے جس پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، معاہدے سے شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو پائے گا جس سے عوام کا انتخابات پر بھروسہ بڑھے گا اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :