حکومت ملازمین سے مذاکرات کرکے جائز مطالبات فوری حل کرے،شیخ عقیل الرحمن

مسلسل ہڑتال کے باعث دفاتر کا نظام ٹھپ ہوچکا،حکمران توجہ نہیں دے رہے،حکومت ضمنی انتخابات میں ناکامی کا سوگ منارہی ہے، بیان

جمعرات 2 اپریل 2015 17:41

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملازمین سے مذاکرات کرکے ان کے جائز مطالبات فوری حل کرے۔مسلسل ہڑتال کے باعث دفاتر کا نظام ٹھپ ہوکررہ چکاہے۔حکمران توجہ نہیں دے رہیں۔دوردراز سے آنے والے سائلین دربدر ہوتے ہیں۔حکومت ضمنی انتخابات میں ناکامی کا سوگ منارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مفاہمتی پالیسی کو فروغ دیا جارہاہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی زمہ داریاں نہ ادا کی جائیں۔جس کی زد میں عوام آرہے ہیں اور ان کا کچومر نکل چکا ہے۔دوہفتوں سے ملازمین کی ہڑتال کا نوٹس نہ لینا تشویشناک ہے۔چیف سیکرٹری نے بھی اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ عوام حالات کے رحم وکرم پر ہیں۔دفاتروں میں ویرانی کا سماں ہے۔آفیسران بھی دفاتر میں نہیں بیٹھتے ہیں۔حکومت فوری طور پر مذاکرات کے زریعے ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرے۔

متعلقہ عنوان :