عرب لیگ فلسطین کی آزادی ،قبلہ اول کی بازیابی کیلئے مشترکہ عرب فورس کے قیام کا اعلان کرے، مظفر ہاشمی
عرب حکمران ہوش کے ناخن لیں ،عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ نہ بنیں، علامہ قاضی احمد نورانی
جمعرات 2 اپریل 2015 18:05
کراچی( این این آئی ) عرب لیگ فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے مشترکہ عرب فورس کے قیام کا اعلان کرے،عرب حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عالمی استعمار امریکہ او ر اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ نہ بنیں ۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ انبیاء کی سرزمین فلسطین گذشتہ 67برسوں سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے شکنجے میں ہے اور روزانہ فلسطینیوں کو انسانیت سوز مظالم برداشت کرنا پڑتے ہیں، جبکہ مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس غاصب صیہونی ریاست کی سازشوں کے نشانے پر ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ دنیا میں 57مسلمام ممالک کے ہونے کے باوجود آج تک قبلہ اول کی بازیابی اور فلسطینیوں کو صیہونی دشمن سے نجات حاصل نہیں ہو سکی، انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل نہ صرف مسلم امہ کا بلکہ دنیا کی تمام اقوام کا بد ترین دشمن ہے لہذٰا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کی عرب بادشاہتیں اپنی بادشاہتوں کے تحفظ کے لئے مشترکہ عرب فورس بنانے کی بجائے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے مشترکہ عرب فوج کے قیام کا اعلان کریں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.