پرامن مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے ،پاکستان افغانستان میں امن اور استحکا م کیلئے اقدام جاری رکھے گا،افغانستان میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین

جمعرات 2 اپریل 2015 20:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ااپریل۔2015ء) افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرعبد اللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور بہتر تعلقات کا خواہاں ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،دہشتگردی دونوں ملکوں کامشترکہ مسئلہ ہے ۔جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق وہ کابل میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے اتحادی حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ افغانستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ دہشتگردی دونوں ملکوں کامشترکہ مسئلہ ہے ۔اس موقع پر پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہاکہ پرامن مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے ۔پاکستان افغانستان میں امن اور استحکا م کیلئے اقدام جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :