دھرنے والے جھوٹے ثابت ہو گئے، رانا مشہود

جمعرات 2 اپریل 2015 21:49

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے حکومت پر الزامات لگانے والوں کو گریبانوں میں جھانکنے کا مشورہ دے ڈالا۔ کہتے ہیں دھرنے والوں کے جھوٹ ثابت ہوگئے ہیں۔ کھوسہ خاندان کو بڑی عزت دی نہ جانے کیوں ناراض ہوگئے۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اور ڈی سی او آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھاکہ دھرنے والوں نے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا۔

(جاری ہے)

اسکینڈلز بھی آئے جو سب جھوٹ ثابت ہوئے اب الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اور خود مستعفی ہوجائیں۔ پنجاب کے سکولوں میں ایک کروڑ 10 لاکھ بچے زیر تعلیم ہے پڑھوپنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بجٹ کا 26 فیصد تعلیم پر خرچ کررہی ہے۔ صوبے کے 54 ہزار اسکولوں میں مفت کتابیں اور یونیفارم فراہم کی جارہی ہیں، ان کا کہنا تھا لاہور میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کیمپس کو بند نہیں کیا جارہا۔