وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آبا د میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات،

صوبے کی سیاسی صورتحال امن وامان سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاگیا

جمعرات 2 اپریل 2015 22:50

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیر اعظم میا ں نواز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کو صوبے کی سیاسی صورتحال امن وامان سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیرا علیٰ بلوچستان نے اپنے غیر ملکی دورے کے بارے میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی وزیر اعظم نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کو ترقی کے لحاظ سے دوسروں صوبوں کے برابر جلد ازجلد لانا چاہتی ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم ہوجائے ۔